پاکستان ریلوے نے اپنے افسران کے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کفایت شعاری اقدامات کے تحت پاکستان ریلوے نے اپنے تمام افسران کے فضائی سفر پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی پاکستان ریلوے میں کارپوریٹ طرز کی اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران کو فضائی سفر کی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔

پاکستان ریلوے نے سرکاری گاڑیوں میں سفر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ تمام افسران سرکاری دوروں کے لیے بذریعہ ریل سفر کرنے کے پابند ہوں گے۔ یہ ہدایات تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور سینئر جنرل منیجرز کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔

دریں اثنا پاکستان ریلوے (پی آر) نے محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر محکمہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ، ایم ایل ون: کام کب شروع ہوگا؟

لاہور میں پی آر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں 3 ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ افسران کو ٹرین آپریشنز کی نگرانی کے لیے اتوار کے روز بھی فیلڈ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول اور مکینیکل چیف انجینئرز اپنے متعلقہ ذمہ داری کے علاقوں کے حوالے سے روزانہ رپورٹس وزارت کو جمع کرائیں گے۔ ہیڈ آف سیفٹی سے بھی روزانہ رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ ایمرجنسی 31 دسمبر تک نافذ رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کی آمدن 88 ارب سے بڑھ کر 115 ارب روپے ہوگئی، جلد نئے فریٹ منصوبے شروع کریں گے، حنیف عباسی

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو ممکنہ طور پر محفوظ ترین سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’جس اسرائیل میں ہم پلے بڑھے وہ ختم ہو رہا ہے‘: ہزاروں بیرون ملک مقیم اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف ووٹ ڈالنے وطن پہنچ گئے

پاکستان انگلینڈ ون ڈے میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا رنگ، قومی ٹیم گلابی کٹس میں میدان میں اتری

سی این این کا ٹی ٹی پی کے لیے ’ملیٹنٹس‘ کا لفظ استعمال کرنا تشویشناک ہے، دہشتگردوں کو دہشتگرد ہی لکھا جائے، مبصرین

فرانس میں احتجاج کے خدشات، پیرس کے لوور سمیت متعدد عجائب گھر بند، سیاح مایوس

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟