بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں، پولیس کی بھاری نفری باہر موجود

بدھ 30 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں۔

بشریٰ بی بی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور روانہ ہوئی تھیں جو اب زمان پارک پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی کی رہائی، رانا ثنااللہ نے خواجہ آصف کے دعوؤں کی تردید کردی

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی تھی، وہ اب وہیں قیام کریں گے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے زمان پارک پہنچتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی باہر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ضمانت پر رہا ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے کچھ روز پشاور میں قیام کیا۔

یہ بھی پڑھیں ’بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی رہائی بھی جلد ہونے والی ہے‘

بشریٰ بی بی آج عمران خان سے ملاقات کے لیے پشاور سے راولپنڈی پہنچی تھیں اور اڈیالہ جیل میں اپنے شوہر سے ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

سوشل میڈیا نے تخلیقی صلاحیتوں کو محدود کر دیا، لوگ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جاوید اختر

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب