کتنے ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے گئے، رقم کتنی آئی؟

جمعرات 31 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اب تک تقریباً 50 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرادیے ہیں جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 126 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے لیے بُری خبر، سموں کی منسوخی سمیت ایف بی آر کے بڑے فیصلے

ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر 2024 تک کے انکم ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس سال 2024میں پاکستان بھر میں 49لاکھ 93 ہزار 970ٹیکس گوشوارے جمع ہو گئے ہیں۔

30 اکتوبر 2024 تک جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 126ارب 52 کروڑ 30لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرلیا گیا۔ سال 2023 میں 30اکتوبر 2023 تک 27لاکھ 15ہزار 185ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے جس کے ساتھ 67 ارب 73کروڑ 40لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس نظام کی بہتری اور محصولات میں اضافے کے لیے ایف بی آر نے نیا سسٹم متعارف کرادیا

ٹیکس سال 2024 میں 19لاکھ 21ہزار 490 گوشواروں میں اپنی سالانہ آمدنی زیرو(نل فائلر) بتائی گئی جبکہ ٹیکس سال 2023-24میں گزشتہ سال 30اکتوبر تک 27لاکھ 15ہزار 285 ٹیکس گوشوارے جمع کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے آئی کے پھیلاؤ کے دوران نیویارک کا بڑا فیصلہ، بڑے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر ایک سالہ پابندی

اسلام آباد میں شدید گرمی سے متاثرہ پرندوں کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز

ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد فیس لینے کا منصوبہ واپس لے لیا، تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی

ناروے کے تعلیمی نظام نے ایک شخص کی بچپن سے متعلق سوچ بدل دی، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟