مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ہفتہ 2 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں اور صحت کارڈ سے متعلق کرپشن اسکینڈلز معمول بن چکے ہیں۔ 10برس سے زائد میں تحریک انصاف کی مسلسل تیسری حکومت کے باوجود صوبے کو بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم، صوبے کے مختلف اسپتالوں میں بے قاعدگیاں پائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق گزشتہ 5سال کے دوران درجنوں میڈیکل افسروں کو بھرتی کیا گیا اور اس وقت کی انتظامیہ نے اس مقصد کے لیے ایک سابق پروفیسر کی خدمات حاصل کی تھیں اور ان سے بھرتی کے لیے پیپر تیار کرائے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر مشکوک طریقہ کار سے ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد منظور نظر ایم اوز کو بھرتی کیا گیا، جن میں نصف سے زائد کا تعلق ایک ہی ضلع سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کا نوٹس بھیجنے والوں نے اپنی حیثیت دکھا دی، عاطف خان کا آڈیو پیغام میں ردعمل

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم، شکایات اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!