اینٹی کرپشن کا نوٹس بھیجنے والوں نے اپنی حیثیت دکھا دی، عاطف خان کا آڈیو پیغام میں ردعمل

جمعہ 1 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عاطف خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں اینٹی کرپشن کا نوٹس کیوں اور کس کے کہنے پر آیا ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی حرکت کرنے پر میں چپ بیٹھوں گا تو ایسا نہیں ہے، پارٹی کا نقصان عمران خان کا نقصان ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ مبینہ آڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اینٹی کرپشن کا نوٹس کیوں آیا ہے، ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا، اس سے بڑی بڑی چیزوں سے نکل آئے ہیں۔ یہ کام کرنے والے اپنی حیثیت اور سوچ دکھا دیتے ہیں۔

عاطف خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی نیب نے انکوائری کی تھی اور بند کردی تھی، 2014 میں پرویز خٹک چیف منسٹر تھے اور محمود خان ٹورازم کے منسٹر تھے میں اس وقت نا منسٹر تھا اور نہ کوئی اور عہدا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

’سینیٹر محسن عزیز نے یہ پراسس کروایا تھا وہ اس وقت بورڈ آف انوسیٹمنٹ کو ہیڈ کررہے تھے اور اعظم خان اس وقت سیکرٹری ٹورازم تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نوٹس بھیجنے کا مقصد، مجھے بھی پتا ہے اور آپ کو بھی پتا ہے کہ کوئی اعتراض نہ کرے اور سچ نہ بولے لیکن اس سب سے کچھ نہیں ہوگا۔ میں تو اور زیادہ بولوں گا، پارٹی یا صوبے کو نقصان ہوگا تو میں کیسے چپ رہ سکتا ہوں۔

خیال رہے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ عاطف خان کو مالم جبہ میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

انہیں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے اینٹی کرپشن ڈائریکٹریٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر پر ایک نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی، عاطف خان نے خاموشی توڑ دی

اس سے قبل بھی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان جاری تنازعات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جس پر عاطف خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کوئی گروپ بندی نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس خبر کی تردید کرتا ہوں، ہم نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی قرار داد نہیں لانی۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے پر عاطف خان اور جنید اکبر نے اختلاف کیا تھا، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کو شکایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں