انتظار پنجوتھا کے اغوا کاروں کے خلاف حسن ابدال میں مقدمہ درج

اتوار 3 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

8 اکتوبر سے لاپتا بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا گزشتہ شب بازیاب ہوئے تھے۔ حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ اغوا کار مغوی وکیل کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اغوا کار مجھ سے 2 کروڑ روپے تاوان مانگتے رہے، مجھ پر تشدد بھی کیا گیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال میں انتظار پنجوتھا کے اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکار آصف اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران گشت بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا اور اغوا کار خوفزدہ ہو کر گاڑی چھوڑ گئے۔ اغوا کار پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:’2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا‘، عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا بازیاب

مغوی نے پولیس کو اپنا نام انتظار پنجوتھا بتایا اور کہا کہ اغوا کاروں نے مجھے 8 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے میرے گھر والوں سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اغوا کار مجھے آج رات کو کے پی کے کے علاقہ چمکنی لے جارہے تھے۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا کہ بازیاب مغوی انتظار پنجوتھا کو رات گئے تھانہ کوہسار اسلام آباد پولیس ساتھ لے گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟