طبیعت ناساز ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسپتال منتقل

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ناسازی طبع کے باعث اسپتال منتقل ہوگئی ہیں، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروایا گیا ہے، جہاں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق انہیں گلے کا انفیکشن ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر پنجاب، مریم نواز کی تجویز پر نواز شریف کی بھی حمایت

جس کے بعد ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے، واضح رہے کہ مریم نواز شریف کو آج رات لندن روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گزشتہ شب طبیعت کی خرابی پر شریف میڈیکل سٹی آئی تھیں، جہاں ان کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز شریف کی اولین ترجیح صحت مند پنجاب ہے، عظمیٰ بخاری

’وزیراعلی پنجاب کا تھائیرائیڈ کا چیک اپ ہوا  ہےاور طبعیت ٹھیک ہونے پر وہ کچھ دیر میں شریف میڈیکل سٹی سے گھر روانہ ہوں گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں