افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشتگرد ہلاک کردیے

پیر 4 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ اور 2 مختلف کارروائیوں میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں موسیٰ خیل: راڑشم میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 2گرفتار

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشتگرد احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟