لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے بالی ووڈ میں صفنی عدم مساوات پر تحفظات اظہار کر دیا ہے۔
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کے لیے خاطر خواہ کرداروں کی کمی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
ہیما مالینی نے انڈسٹری میں مرد اداکاروں کے غلبہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہم کردار مردوں کے لیے خصوصی طور پر لکھے جاتے ہیں مگر خواتین کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
اداکارہ کا اپنے کیرئیر میں کچھ یادگار کردار کرنے کے باوجود بھی یہ ماننا ہے کہ انڈسٹری نے خواتین اداکاروں کو اہم کردار نہیں دیے جس کی وہ واقعی مستحق ہیں۔
بھارتی اداکارہ نے ان مسائل پر بھی روشنی ڈالی جن کا سامنا خواتین اداکاروں کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں میں توازن قائم کرنے کے لیے کرنا پڑتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں خواتین اداکاروں کی مانگ بڑھ رہی ہے اوراس وقت میں ہیما مالنی کا یہ بیان انڈسٹری پر منفی اثرات ڈالے گا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ انڈسٹری وقت گزرنے کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے لیکن صنفی مساوات کے حصول کے لیے ابھی بھی بہت طویل سفر طے کرنا ہو گا۔
دوسری جانب فلم انڈسٹری میں صنفی عدم مساوات کے بارے میں بات کرنے پر اداکارہ ہیما مالنی کو بہت سے لوگوں نے سراہا ہے۔