کینسر سے نبرد آزما کشمیری اداکارہ حنا خان کی وگ کے بال کٹواتے ویڈیو وائرل

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کی نامور اداکارہ حنا خان کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں، جن کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی وگ کی کٹنگ کروا رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنا خان اپنے کمرے میں آئینے کے سامنے بیٹھی ہیں اور ایک حنا خان کی لمبی زلفیں تراش رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا کشمیری اداکارہ حنا خان کو اپنے والد کی نصیحتیں یاد آگئیں

ویڈیو میں حنا خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہ میری خود کی زلفیں نہیں بلکہ وگ ہے، اس سے قبل دویش نے میری اپنی زلفیں کاٹی تھیں، اس مرتبہ یہ میری وگ کی اسٹائلنگ کررہے ہیں۔‘

حنا خان نے کہا’یہ وگ میری خود کی زلفوں جیسی ہی ہے، زندگی میں نئی چیزوں کی کوشش کرتے رہنا چاہئے، کیا ہوا اگر میری خود کی زلفیں نہیں لیکن اسٹائلنگ تو کی جاسکتی ہے، فیشن ایبل تو رہا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہر چیز تکلیف دہ لیکن مسکراہٹ ختم نہیں ہونی چاہیے‘ کینسر میں مبتلا اداکارہ حنا خان کا جذباتی پیغام

وگ کے بال کٹوانے کے بعد حنا خان آئینے میں اپنی نئی لُک دیکھ کر بے انتہا خوش ہیں اور کہتی ہیں کہ ’پکسی سے لیئرز، کوئی بات نہیں اپنے بھی آجائیں گے اور پھر ان میں یہی ہیئر اسٹائل لے لیں گے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ حنا خان نے حال ہی انکشاف کیا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہیں اور بتایا کہ انہیں اسٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کی حالیہ پوسٹ پران کے مداح ان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم