ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کر لیا

ہفتہ 14 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے ایک سیارہ دریافت کر لیا ہے جو بہت حد تک زمین کے جیسا ہے۔

اس پتھریلے سیارے کا نام ایل ایچ ایس 475 بی ہے اور یہ زمین سے 41 نوری سال کے فاصلے پر برج اوکٹینز میں ہے، سائنسدانوں کی جانب سے آنے والے مہنیوں میں اس سیارے کا مزید مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ نئے سیارے کے بارے میں مزید جانا جا سکے۔

یہ زمین کی طرح ایک چھوٹا سا پتھریلا سیارہ ہے جو زمین سے کچھ سو ڈگری زیادہ گرم ہے۔ کیا سیارے پر فضا اور آب و ہوا موجود ہے یا نہیں؟ اس سوال پر تحقیقات کی جائیں گی تاہم ٹیم کو یہ یقین ہے کہ اس کی فضا میں سیارہ زحل (سیٹرن) کے ایک چاند ٹائٹن کی طرح میتھین کی کثیف سطح نہیں ہے۔

سب سے پہلے اس سیارہ کا پتا ناسا کے سیٹلائٹ نے دیا تھا پر اس کا مشاہدہ کر کے اس کی موجودگی کی تصدیق جیمز ویب نے کی ہے۔

ناسا کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جیمز ویب ہمیں ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود زمین جیسی دنیاؤں کے بارے میں نئی معلومات کے قریب سے قریب تر لا رہی ہے اور یہ مشن تو ابھی صرف شروع ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران، امریکا ایران تنازع خاتمے کے لیے اہم ملاقاتیں

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

آزاد کشمیر حکومت سازی: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج، کون بنے گا وزیراعظم؟ نام فائنل کرلیا گیا

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیوں کررہی ہیں، کیا کوئی خاص وجہ ہے؟

ویڈیو

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا