پنجاب پولیس کی کارروائی، کچے کا انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پنجاب پولیس کو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، لنڈ گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ رحیم یار خان اور راجن پور کی پولیس نے کچہ بنگلہ اچھا میں مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں کچے کے علاقے میں سرگرم لنڈ گینگ کا سرغنہ شاہد لنڈ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکار پور: کچے کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او کو شہید کردیا

حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لنڈ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب اور اشتہاری تھا، اس کے خلاف رحیم یار خان اور راجن پور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، رحیم یار خان اور راجن پور پولیس گزشتہ 02 ماہ سے اس آپریشن کی تکمیل لیے کام کر رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے کامیاب کارروائی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے ایریا سے دہشتگردوں، ڈاکوؤں اور شر پسند عناصر کے خاتمے کا مشن ضرور کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: کچے میں ایک اور پولیس آپریشن میں 2 ڈاکو ہلاک

واضح رہے کہ 24 اگست کو حکومت پنجاب نے سندھ اور پنجاب کے کچے کے بڑے علاقے میں کارروائی کرنے والے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی مقررہ قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی تھی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہد، مجیب، وہابہ، غنی بخش احمر عرف شوبی، احمد، عطااللہ، سبزعلی، قبول مطلوب ڈاکو ہیں، مطلوب ڈاکوں میں میرا، دریجن، گورا، ثنا اللہ، تنویر اور راہب شر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم