عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں، ان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، تاہم ملکی سیاست میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں، سنی سنائی باتوں پر تبصرہ نہیں کرسکتا، مظاہرے اور جلسے پی ٹی آئی کا حق ہے، اس سے ان کو نہیں روکنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے ہیں؟

انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مذاکرات کے بعد اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملا، دورہ برطانیہ پر نواز شریف سے ملاقات طے نہیں، لیکن ہو بھی جاتی ہے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام میں جارہے ہیں، نومبر کے آخر میں سکھر اور 8 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کریں گے، ہمارے جلسوں کے بعد ملین مارچ تو بس ایک نام رہ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کو اب خود ہی کچھ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ نجی دورے پر لندن میں ہیں، جہاں ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟