نسیم وکی سلمان خان کے سامنے جگت لگانا کیوں بھول گئے؟

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نسیم وکی کا شمار پاکستان کے سرفہرست مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے پاکستان اور ہندوستان دونوں میں کام کیا ہے اور پوری دنیا میں لائیو شوز کیے ہیں، انہیں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں نسیم وکی نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شریک تھے اور انہوں نے اپنے کیریئر کے بارے میں کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شہنشاہ جُگت ’مستانہ‘ کو پرستاروں سے بچھڑے 12برس بیت گئے

ناظرین میں سے ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ لائیو پرفارمنس کے دوران جوک بھول گئے ہوں؟ جواب میں نسیم وکی نے کہا ’جی ایک بار ایسا ہوا تھا، میں کامیڈی نائٹ بچاؤ کرنے کے لیے انڈیا گیا تھا، سامنے سیلیبریٹیز بیٹھی تھیں، سلمان خان بھی تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سلمان خان کے سامنے جا کر جگت لگانی تھی کہ آپ مجھے اپنا بیٹا بنالیں۔ ’سلمان خان نے جواب میں کہنا تھا کہ اتنا بڑا بیٹا، میں نے کہنا تھا کہ ٹائم پہ شادی ہوئی ہوتی تو اتنا بڑا بیٹا ہوتا، اس طرح کی پنچ لائنز تھیں میں نے جو میں نے ان کو کہنی تھیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار محمود اسلم انتہائی محب وطن، لیکن اتنے دلبرداشتہ کیوں؟

نسیم وکی نے سلمان خان کے سامنے لائنز بھولنے کی وجہ بتائی کہ ان کی والدہ کی ڈیتھ ہوئی تھی، وہ غم میں تھے۔ ’زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ میں نے اسکرپٹ یاد کیا، یاد کررہا ہوں بھول رہا ہوں، یاد کررہا ہوں بھول رہا ہوں، جب میں سیٹ کے اوپر گیا تو کچھ یاد نہیں تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کپ فائنل کی شکست کے بعد لیونل میسی کی انٹر میامی میں واپسی، دوبارہ ٹریننگ شروع

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وین چھانگ خلائی مرکز نے 50ویں کامیاب لانچ کا سنگِ میل عبور کرلیا

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق، ہزاروں متاثر

چین:لاجسٹکس میں بڑی پیشرفت، شیامن پورٹ پر جہاز سے ٹرین تک براہِ راست منتقلی

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین