موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے نئے اوقات کیا ہوں گے؟

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صارفین کے لیے گیس کے مستقل دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے آئندہ موسم سرما کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول متعارف کرایا ہے۔

اس نظرثانی شدہ شیڈول کا مقصد گھرانوں کو اپنے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے، نئے ٹائم شیڈول کے تحت ہر دن 3 مخصوص اوقات کے دوران فل پریشر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس سے چلنے والے جاپانی ہیٹر میں خاص کیا ہے؟

سردیوں میں اکثر ہیٹنگ کی ضروریات کی وجہ سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ بہت سے گھر بوائلر اور ہیٹر کے لیے گیس پر انحصار کرتے ہیں، دن کی روشنی میں کم گھنٹے اور گھروں کا درجہ حرارت زیادہ رکھنے کے جتن کے باعث گیس کا استعمال خاطر خواہ بڑھ جاتا ہے۔

موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے نئے ترتیب شدہ شیڈول کے بعد نئے پلان کے تحت سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اپنے صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک ناشتے کے لیے، دوپہر کے کھانے کے لیے 12 سے 2 بجے کے دوران گیس تک رسائی حاصل ہو گی۔

مزید پڑھیں:حکومتِ پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے ڈھیر، گیس اور بجلی مزید مہنگی ہوگی

اسی طرح سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اپنے صارفین کو شام 6 سے رات 9 بجے کے دوران رات کے کھانے کی تیاری کے لیے قدرتی گیس کی مکمل فراہمی یقینی بنائے گا، کمپنی اعلامیہ کے مطابق یہ اوقات کار سرد مہینوں میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتی رہنما ہدایات کے مطابق مقرر کیے گئے تھے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام سروس والے علاقوں میں ان مقررہ مدت کے اندر گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی، کمپنی اس وقت پنجاب، خیبرپختونخوا اور پاکستان کے دیگر خطوں میں 7.22 ملین سے زائد صارفین کو گیس فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

اسحاق ڈار کی آسٹریلین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟