ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے کلائیمیٹ فنانسنگ اشد ضروری ہے، ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں۔

باکو میں سیلاب کی پیشگی اطلاعات اور بڑھتی حدت کے موضوع پر اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحد ہونے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ترقی پذیر ملکوں کو موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے 6 ہزار ارب ڈالر درکار، ترقی یافتہ ملک معاونت کریں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار نے کہاکہ آج دنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا سامنا ہے، پاکسان محدود وسائل کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2022 کے تباہ کن سیلاب نے 3 کروڑ سے زیادہ پاکستانیوں کو متاثر کیا، اور ہمیں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پیشگی اطلاع کا مؤثر نظام ہوتا تو سیلابی تباہی سے بچا جا سکتا تھا، آج بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور بارشوں کے نظام میں بگاڑ بھی عالمی چیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ سب کے لیے پیشگی اطلاع کے نظام سے متعلق پروگرام کے اجرا کو سراہتے ہیں، جس کے تحت 2027 تک کرہ ارض کے ہر فرد کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کو درپیش چیلنجز

اسحاق ڈار نے کہاکہ ہم کاربن اخراج کو نصف شرح تک لانے کے لیے پرعزم ہیں، گرین پاکستان پراجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدامات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان