پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جمعرات 14 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے، ابھی بتا نہیں سکتا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے ہماری حکمت عملی سخت ہوگی۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرتے ہیں جس کا ہمیں حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی تیاری مکمل، واپسی تب ہوگی جب مطالبات پورے ہوں گے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، ہم پر تشدد ہوتا ہے، ہمارے خلاف ربڑ بلٹس کا استعمال کیا جاتا ہے اور خندقیں کھودی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، اب ہم ٹرین ہوچکے ہیں۔ ریسکیو مشینری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشینری کے حوالے سے ہمارا کیس چل رہا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری تیاری تو پہلے سے ہی مکمل تھی، تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے، بہترین طریقے سے احتجاج کریں گے، پہلے بھی بتایا تھا اب پھر بتا رہا ہوں کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے واپسی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، پوری پارٹی اور لیڈرشپ کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے۔

علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چوری شدہ مینڈیٹ، ناحق گرفتاریوں اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلا، سول سوسائٹی، کسان اور طلبہ کو 24 نومبر کو احتجاج اور اپنے مستقبل کے لیے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘