آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹی20 سیریز اپنے نام کر لی

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، آسٹریلیا کے 147 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب بابراعظم 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ صاحبزادہ فرحان کی تھی جو 17 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز کا حصہ ڈال کر چلتے بنے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 44 رنز پر گری جب کپتان محمد رضوان 16 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے، چوتھی وکٹ بھی 44 رنز پر ہی گری جب آغا سلمان بنا کھاتا کھولے بغیر جانسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی20 میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی کمان جوش انگلس کے ہاتھوں میں ہے۔

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز کیا اور ابتدائی 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنالیے تھے۔ پہلی وکٹ 52 رنز پر گری جب جیک فریزر حارث رؤف کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میتھیو، عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے زیادہ 32 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ بھی 52 رنز پر گری، یہ حارث روف کے اوور کی آخری گیند تھی۔ کینگرو کپتان جوش انگلس کھاتا کھولے بغیر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ 56 رنز پر گری جب اوپنر میتھیو شارٹ عباس آفریدی کی تیز گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ میتھیو نے اب تک سب سے زیادہ 32 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 پر گری جب مارکس اسٹوئنس 14 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ 95 رنز پر میکسویل کی صورت میں گری جب وہ 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری جب ٹم ڈیوڈ 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتویں وکٹ 139 رنز پر گری جب زیویئر بارٹلیٹ کو حارث نے بولڈ کردیا، وہ محض 5 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی 8ویں اور 9ویں وکٹ 146 پر گریں۔ جب ایرون ہارڈی (28رنز) اور سپینسر جانسن (صفر رنز) عباس آفریدی کی گیندوں پر محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حسیب اللہ کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7، 7 اوورز تک کے لیے محدود کردیا گیا تھا۔

پاکستان اسکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلیا اسکواڈ

آسٹریلیا کا سکواڈ جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلس (کپتان)، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp