پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام بعنوان ہے ’بھارت کی ساکھ داؤ پر: پاکستانی بیانیے کی فتح‘ جمعرات کی شام پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا جو ایک کہانی ہے میڈیا، تاثر اور سچائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار ہے، وزیر اطلاعات
یہ پروگرام دکھاتا ہے کہ معرکہ حق نے معلوماتی جنگ کو کس طرح نئے سرے سے ترتیب دیا اور کس طرح پاکستان کی بردباری، شواہد اور عزم پر مبنی بیانیہ نے جھوٹ اور انتشار کے طوفان کو چیلنج کیا۔
یہ دستاویزی پروگرام پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے جاری کردہ بیانیہ مہم کا حصہ ہے جس میں پاکستان کی سفارتی اور حقائق پر مبنی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
When narratives collide and facts come under fire, credibility becomes the real battlefield.
Pakistan TV’s special documentary, titled: Indian credibility at stake: Pakistan's narrative victory, explores how Marka-e-Haq reshaped the information war and how Pakistan’s narrative… pic.twitter.com/jklZjLOymC
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) May 8, 2026
حالیہ دنوں میں بھارتی قیادت، بشمول سابق بھارتی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا، نے عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کی برتری اور بھارتی پروپیگنڈے کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
مزید پڑھیے: معرکہِ حق نے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر میں منوایا، قوم متحد ہو چکی ہے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
دستاویزی پروگرام میں جو اہم نکات نمایاں کیے گئے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں:
بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی کامیابی
بھارتی حکام نے تسلیم کیا کہ طویل المدتی حکمتِ عملی اور درست حقائق کی بنیاد پر پاکستان کا بیانیہ دنیا بھر میں زیادہ مؤثر اور قابلِ قبول ثابت ہوا۔
عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی
پاکستان نے عالمی فورمز اور میڈیا پر پیشہ ورانہ انداز میں اپنے مؤقف کو پیش کیا جس سے دنیا نے بھارتی گمراہ کن بیانیے کو مسترد کر دیا۔
بھارت کی سفارتی تنہائی
جھوٹے الزامات اور اشتعال انگیز حربوں کی وجہ سے بھارتی ساکھ کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچا جبکہ پاکستان سفارتی محاذ پر کامیاب رہا۔
مزید پڑھیں: معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان ٹی وی کی خصوصی ڈاکیومنٹری
اس خصوصی پروگرام کی تفصیلی کوریج اور تجزیات آج شام 7:05 بجے پاکستان ٹی وی پر دیکھے جا سکتے ہیں اور مزید معلومات کے لیے پی ٹی وی نیوز کے آفیشل پیج اور ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔












