اے آر رحمان اور اہلیہ کے درمیان 29 برس بعد علیحدگی، بچوں کا رد عمل سامنے آ گیا

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو  کی علیحدگی کے بعد ان کے بچوں کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔

اےآر رحمان کے بچوں نے صارفین سے ان کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر اس معاملے کو احترام اور راز داری کے ساتھ رکھا جائے۔ ہمیں سمجھنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ بھارت کے معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

سائرہ بانو  کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ  کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vandana Shah (@advocate.vandana)

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے اُن کے درمیان وسیع خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت کسی فریق کے لیے ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی، جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ جبکہ ایک بیٹا امین شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سپریم کورٹ برہم، ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت ریمارکس

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں