مریم نواز کی ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے ملاقات کی۔ اس دوران جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، اور ماحولیاتی تحفظ، ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور  پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایجنڈا خطرناک اور سمجھ سے باہر ہے، مریم نواز کا بشریٰ بی بی کے بیان پر ردِعمل

انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی۔ جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک سے فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہورہا ہے، مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید

ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp