پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ کن اقدام کا وقت آچکا، مزید تاخیر نقصان دہ ہوگی، عرفان صدیقی

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ انہیں آج یا کل بہرحال یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا ملک مخالف اور قتل و غارت گری پر عمل پیرا پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت کہلانے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قافلے میں شامل ہو رہا ہوں، پولیس جوان اپنی پیٹھ کا خیال رکھیں، شیر افضل مروت

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا آج کریں یا کل یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا بد امنی، لاقانونیت، فتنہ و فساد، قتل و غارت گری اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا گروہ سیاسی جماعت کہلانے کا حق رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے: 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے صوبائی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی ہو، فائرنگ کی ہو، آنسو گیس پھینکی ہو، نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہو۔

’9 مئی کے بعد پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں رہی‘

عرفان صدیقی کے مطابق پی ٹی آئی 9 مئی 2023 کے بعد ہر گز سیاسی جماعت نہیں رہی تھی لیکن اسے لمبی ڈھیل دی گئی اور نتیجہ یہ نکلا کہ سیاسی جھنڈا اٹھائے ایک خونخوار لشکر لاشیں گراتا، خون بہاتا، 9 مئی سے کہیں بڑا ایک نیا 9 مئی ساتھ لیے اسلام آباد تک آن پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاشیں اٹھاتی اور جنازے پڑھتی ریاست نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے رد عمل دیا تو پھر یہ فسادی گروہ مظلومیت کی چادر اوڑھ کر ’سیاسی حقوق‘ کا واویلا شروع کر دے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد کو چاروں طرف سے گھیر لیا، حکومت بڑی مشکل میں

سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں واضح اور دو ٹوک فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے اور مزید تاخیر بہت مہنگی پڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘