8 کارکنان قتل ہوئے، وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے مطالبہ

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 8 کارکنوں کے قتل کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم، وزیرداخلہ اور اسلام آباد اور پنجاب کے انسپیکٹرز جنرل کے خلاف قتل عمد کی کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کارکنوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ نہتے، پرامن اور محبّ وطن شہریوں کے سفّاکانہ قتل اور آپریشن کے نام پر اسلام آباد میں پرامن احتجاج کے شرکا کے خلاف وحشت و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سرکاری اسلحہ سے لیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہم انکشافات

بیان میں کہا گیا کہ مینڈیٹ چور فسطائیوں کی ایما پر سرکاری مشینری کی گولیوں سے درجنوں نہتے بے گناہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا گیا جن میں سے 8 کے کوائف اب تک ہمارے پاس آ چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں انیس شہزاد ستی، ملک مبین اورنگزیب، عبدالقادر، ملک صفدر علی، احمد ولی، محمد الیاس اور عبدالرشید شامل ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا، حکومتی بربریت اور دارالحکومت کو نہتے شہریوں کا مقتل بنانے کے حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر پرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔

’عمران خان کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومتی بربریت کی تفصیلات کے سیاسی اور کورکمیٹیز میں تجزیے کے بعد بانی چیئرمین عمران خان کے سامنے رکھنے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق، پی ٹی آئی کوئی عسکری یا مسلح جماعت ہے اور نہ ہی اپنے عوام کو ریاستی قاتلوں کے ہاتھوں ذبح کروانے کی خود کو متحمّل سمجھتی ہے، پرامن احتجاج کے لیے تمام تر صعوبتیں، رکاوٹیں، تشدد، وحشیانہ بربریت برداشت کرکے ہمارے کارکن ڈی چوک پہنچے مگر اپنے شہریوں کی لاشوں کے انبار لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز کا پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی چوک خالی کروا لیا گیا

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کو بھیڑ بکریاں سمجھنے والے درندوں کے لیے شہریوں کا قتل تفریح کا وسیلہ ہوسکتا ہے مگر تحریک انصاف پاکستان کے عوام، اس کے وسائل اور اس کے قومی مفاد کی نگہبان ہے جو پرامن سیاسی جدوجہد کی طویل تاریخ رکھتی ہے اور 24 نومبر سے آج تک لاشیں گرانے کے حکومتی منصوبے کی راہ روکتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس سے پہلے ہر موقع پر پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی ہر حکومتی کوشش کو ناکام بنایا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی پوری سیاسی جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں اور پرامن تاریخ سے عبارت ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے احتجاج میں شریک ہونے والے کارکنوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور قافلوں کی میزبانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں