عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں پرتشدد مظاہرے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، سابق صدر عارف علوی، علیمہ خان، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، شہریار ریاض، حماد اظہر اور اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 75 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور دہشتگردی سمیت مجموعی طور پر 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہری سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی پریس کانفرنس

درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی نے 22 نومبر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات میں اسلام آباد میں چڑھائی کے لیے اکسایا اور بشریٰ بی بی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان سے کارکنان کو اشتعال دلایا۔ مقدمے کے متن کے مطابق، ملزمان نے سازش کے تحت سڑکیں بلاک کرکے عوام کا راستہ روکا اور ڈنڈوں، غلیل، کنچوں اور پتھروں سے پولیس افسران پر حملہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ اسلام آباد میں پرتشدد احتجاجی مظاہرہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور علی امین کیخلاف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

قبل ازیں، عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 26 نومبر کو ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت اور 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا۔

تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ، شاہد خٹک اور عمر امین گنڈاپور کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 14 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس سے قبل، بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سمیت دیگر افراد کے خلاف 25 نومبر کو تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں عارف علوی، اسد قیصر، علی امین، شہریار ریاض اور حماد اظہر کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی ایاز صادق سے ملاقات، بین الصوبائی روابط پر تبادلہ خیال

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟