انٹر بینک میں آج مسلسل دوسرے روز بھی ڈالر سستا ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 1 روپے 71 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 91 پیسے پر بند ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، ڈالر 1 روپیہ 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 292 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن بھر کاروبار میں تیزی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔
دن کے اختتام پراسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 205 پر بند ہوا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔