پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے والی فلائٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے نئے سال 2025 کی آمد کی خوشی میں کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں پر 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کے لیے اس رعایت کا مقصد چھٹیوں کے موسم میں پروازوں کو مزید ارزاں بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر

دریں اثنا قومی ایئر لائن یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی جانب سے پی آئی اے پر سے 4 سالہ پابندی ہٹانے کے حالیہ فیصلے کے بعد آنے والے ہفتوں میں یورپی مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ پابندی، ابتدائی طور پر سنہ 2020 میںPIA A-320-200  کے حادثے اور قومی ایئر لائن کے 25 فیصد سے زیادہ پائلٹس کے لائسنس ’مشکوک‘ ہونے کے بعد حفاظتی خدشات کے باعث لگائی گئی تھی۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کوششوں کے باوجود، ای اے ایس اے نے اب تک معطلی برقرار رکھی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم

پی آئی اے کی یورپ میں واپسی اور اس کا موجودہ رعایتی اقدام ائیر لائن کی اپنی ساکھ کو دوبارہ بنانے اور عالمی سطح پر اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کی کوششوں کی جانب اشارہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ