ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کا ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی ہے اور مذکورہ اکاؤنٹس کے حوالے سے تفصیلات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ارسال کردی ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ریاست کے خلاف پروپیگنڈا: وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ویسٹ عمران محمود کو 3 ماہ قبل تعینات کیا گیا تھا، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی۔

گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شیئر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔

رپورٹ کردہ اکاؤنٹس میں 487 فیس بک، 190 ٹک ٹاک، 147 ایکس، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

اب تک 312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے، جبکہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

ایف آئی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں