پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات ایک بار پھر تبدیل، خلاف ورزی پر کیا ہوگا؟

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب میں اسکول کے تدریسی اوقات کے ایک بار پھر تبدیل کر دیے گے۔

پنجاب میں اسکولوں کے تدریسی اوقات تبدیل کر دیئے گے ہیں، اسکولوں کے اوقات میں یہ تبدیلی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: پی ایس آر پی اسکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری

نو تبدیل شدہ اوقات کے مطابق اب پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج سے صبح سوا 8 سے پہلے کھولنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آج ( دسمبر4) سے تمام سرکاری اور نجی اسکول 4 دسمبر 2024 ءسے صبح سوا 8 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا  کا اطلاق بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: موسم سرما میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں، اس سے پہلے اسموگ کے باعث صوبے میں تمام اسکولز صبح پونے 9 بجے کھل رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد