آئی ایم ایف کی تجویز پر صوبوں نے زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم کی تیاری کرلی

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تجویز پر زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم کے بلز صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل ٹیکس کونسل (این ٹی سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس (اے آئی ٹی) کے قوانین میں ترامیم متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’گیس مہنگی کرو‘، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ڈیڈ لائن دیدی

اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پنجاب کے زرعی ٹیکس قوانین پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا کیونکہ پنجاب میں اس ٹیکس کی کوئی مخصوص شرح نہیں رکھی گئی ہے۔

تاہم، سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے زرعی ٹیکس قوانین میں ترامیم کے لیے بلز صوبائی اسمبلیوں میں پیش کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے اپنے مسودے کی ترامیم تیار کرلی ہیں جنہیں کابینہ کے بعد صوبائی اسمبلی میں منظور کرایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے بھی یکم جنوری 2025 تک اپنی اسمبلیوں میں ترامیم پیش کرنے کی حامی بھری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے معاشی امور پر مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا مثبت اشارہ

دوسری جانب، جی ایس ٹی کی ہم آہنگی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اشیا اور خدمات پر جی ایس ٹی کی یکساں شرح متعارف کرائی جائے گی جس پر این ٹی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی مزید غور و خوض کے بعد حتمی شکل دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، خدمات پر جی ایس ٹی کی منفی فہرست کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اسے مثبت فہرست سے منفی فہرست میں تبدیل کیا جائے گا اور یکم جولائی 2025 سے اس کا نفاذ ہوگا۔ تاہم پہلا مسودہ جنوری 2025 تک این ٹی سی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں