خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے 22 دہشتگرد ہلاک کردیے، جھڑپ میں 6 جوان بھی شہید

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ کارروائیوں میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان؛ فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی، جہاں 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی ضلع تھل میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ پاک فوج کے 6 جوان بھی اس میں شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی: آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!