ایف بی آر کا یوٹرن، بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت بحال

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیگیج اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیگیج اسکیم کے معاملے پر مشاورت ابھی مکمل نہیں ہوئی، ایک روز قبل یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے، بیگیج اسکیم پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کسٹمز کے بیگیج رولز 2006  کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے۔ ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیا ساتھ لانے پر پابندی بھی ختم کردی ہے، رولز میں مجوزہ ترامیم پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت بیرون ملک سے کمرشل اشیا ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم