پاکستان نے اس سال اب تک کتنے موبائل فون اسمبل کیے؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مقامی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ پلانٹس نے سنہ 2024 کے پہلے 8 مہینوں (جنوری تا اگست) کے دوران 20.44 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار کیے جبکہ تجارتی طور پر 1.1 ملین درآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون صارفین سے 5 برس میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اگست میں مقامی طور پر 1.49 ملین موبائل ہینڈ سیٹس تیار کیے گئے جب کہ تجارتی طور پر 0.1 ملین درآمد کیے گئے۔

مقامی طور پر تیار کردہ/اسمبل کردہ 20.44 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹس میں 7.71 ملین 2G  اور 12.73 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

  اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 62 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں اور 38 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2G  ہیں۔

مزید پڑھیے: موبائل فون صارفین سے 5 برس میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

ملک نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 مہینوں (جولائی سے اگست) میں 143.889 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے جو کہ گزشتہ مالی سال 2023-24 کی اسی مدت کے دوران 179.453 ملین ڈالر کے مقابلے میں 19.82 فیصد کی منفی نمو دکھاتا ہے۔

روپے کے لحاظ سے ملک نے مالی سال کے پہلے 2 مہینوں کے دوران 40.069 بلین روپے کے موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 51.853 ارب روپے کے فون درآمد کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم