ہری مرچیں خریدتے وقت کیسے پتہ چلے گا کہ یہ تیکھی ہیں یا نہیں؟

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سبزی خریدتے وقت جب مرچیں خریدنے کی بات آتی ہے تو زیادہ تر لوگ اسی الجھن میں رہتے ہیں کہ انہوں نے جو مرچیں خریدی ہیں وہ تیکھی ہیں یا نہیں؟

مرچیں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈینٹس اورکیسپئین جیسے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہیں، ان سے نہ صرف میٹا بولزم کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ ہمارے نظام انہضام کے لیے بھی بہترین ہیں۔

مشہور شیف رنویر برار نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ رنگ دیکھ کر ہری یا لال مرچوں کا انتخاب کیسے کیا جا سکتا ہے۔

مرچیں خریدتے وقت ان کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

رنویر برار نے بتایا کہ ہلکے سبز رنگ کی ہری مرچیں کم تیکھی ہوتی ہیں جبکہ ایسی مرچیں جن کا رنگ زیادہ سبز ہوتا ہے وہ زیادہ تیکھی بھی ہوتی ہیں۔

لیکن اگر لال رنگ کی مرچیں خریدنا ہوں تو وہاں یہ اُصول لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی سرخ مرچیں جن کا رنگ ہلکا ہو وہ زیادہ مصالہ دار ہوتی ہیں بہ نسبت گہرے رنگ کی لال مرچوں سے۔

اسی لیے جب بھی ہری یا لال مرچیں خریدیں تو مذکورہ بالا باتوں کا خیال رکھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Brar (@ranveer.brar)

ہری مرچیں وزن کم کرنے کے لیے مفید

ہری مرچیں صحت کے لیے سرخ مرچوں سے  زیادہ مفید ہوتی ہیں کیونکہ ان میں بیٹا کیروٹین،اینٹی آکسیڈینٹس اور اینڈرو فائنز پائے جاتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

لال مرچیں پیپٹک السر کا سبب

کیا آپ جانتے ہیں کہ لال مرچوں کا بہت زیادہ استعمال پیپٹک السر کی وجہ بن سکتا ہے، اس کے علاوہ لال مرچوں کا زیادہ استعمال ہاضمے کی بیماریوں کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔

مرچوں کا رنگ سبز یا لال کیوں ہوتا ہے؟

ہری مرچیں اپنا سبز رنگ پودے میں موجود مادے کلوروفل سے حاصل کرتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ جسے لائیکو پین کہا جاتا ہے یہ مرچوں کے سرخ رنگ کی وجہ بنتا ہے، اس کے علاوہ اس بات کی بھی نشان دہی کرتا ہے کہ مرچیں کتنی تیکھی ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp