کوئٹہ: شدید سردی کے باعث گیس پائپ لائن منجمد

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔ درجہ حرارت گرنے سے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی 18 قطر پائپ لاٸن بھی منجمد ہوگٸی ہے۔

اس حوالے سے سوٸی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریگولیٹرز آئسنگ کے باعث گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور پائپ لائن منجمد ہونے سے کوئٹہ شہر کے متعدد علاقے بشمول نواں کلی، سمنگلی روڈ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خشک سردی، کوئٹہ کا درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بالائی علاقے بشمول پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت میں بھی گیس سپلائی معطل ہے، سوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں صبح 6 بجے سے اس پر کام کررہی ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران کمپنی صارفین کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے متبادل کے طور پر 16 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی کررہی ہے، تاہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی زحمت پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی ہیٹرز: کوئٹہ کے عوام نے بالآخر گیس کے کم پریشر کا حل تلاش کر ہی لیا

واضح رہے کہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی صورتحال برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنے سے کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے گرچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقے ان دنوں خشک سردی کے زیر اثر ہیں، صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا، تاہم میدانی اضلاع میں جھکڑ اور تیز ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان