سندھ میں بھی سردیوں میں طلبہ کے لیے ڈریس کوڈ میں نرمی کردی گئی

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سردیوں میں طلبہ کے لیے ڈریس کوڈ میں نرمی کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے نجی اسکولز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ بچوں کی صحت کے لیے سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں تعاون کیا جائے، سردی میں طلبہ جو گرم کپڑے پہن سکتے ہیں، انہیں اس کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

مراسلے میں کہا گیا کہ سردیوں کے دوران نجی اسکولز کی جانب سے طلبہ کے یونیفارم میں نرمی برتی جائے، بچوں کی صحت کی خاطر سردی سے بچاؤ کے اقدامات میں ان کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول کی کلاسز میں بھی سردی کے بچاؤ کے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ 2 روز قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کے دوران نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ کسی بھی رنگ کی جرسی، سویٹر یا جیکٹ پہن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

پاکستان اور چین کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبے میں 44 کروڑ ڈالر کے 9 معاہدے، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کیا ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد کو دفتری اوقات کے بعد بھی مصنوعی ذہانت سیکھنی چاہیے؟

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون