وفاقی شرعی عدالت کے جج کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس خادم حسین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ اسد نوید بھٹی نے دائر کی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور جسٹس خادم حسین کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس خادم حسین کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری میں شادی، وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس خادم حسین کو توسیع دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، جسٹس خادم حسین کے توسیع کے بعد جاری کیے گئے فیصلے بھی غیرقانونی قرار دیے جائیں۔

CamScanner 12-18-2024 18.31 by Syed Awad

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 203 کے مطابق شرعی عدالت میں ججز کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوتی ہے، صدر مملکت وفاقی شرعی عدالت کے جج کو توسیع بھی دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی تقرریوں سمیت اہم امور سے متعلق مجوزہ آئینی ترامیم  کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس خادم حسین کی مدت ملازمت مارچ 2024 میں پوری ہوچکی ہے، 19 مارچ 2024 کو جسٹس خادم حسین کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی، جسٹس خادم حسین توسیع ملنے کے بعد حلف لیے بغیر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور غیرقانونی طریقے سے بطور جج کام کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز