کرم میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

کرم میں دیرپا امن کے قیام کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوگا، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت، اراکین صوبائی کابینہ، متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

اجلاس میں کرم میں امن و امان کی تازہ صورتحال، قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات اور دیگر متعلقہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ضلع کرم میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور امن کے قیام کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، فورم میں تمام متعلقہ شراکت داروں کی مشاورت سے علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں قبائل کے درمیان فائربندی، مورچوں پر فورسز اور پولیس کے دستے تعینات

اجلاس کو علاقے میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کے تشکیل کردہ گرینڈ جرگے کی طرف سے اب تک کی پیشرفت سے شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21نومبر کو ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ جس کے بعد سے ضلع میں خونی تصادم کا آغاز ہوگیا تھا جس میں فریقین کے درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار

دوسری جانب کرم میں امن و امان کی صورتحال پر کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ امن جرگہ میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

جرگہ میں مسلسل ڈیڈ لاک اور کسی متفقہ فیصلہ نہ ہوپانے کے باعث پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدروفت کے تمام راستے 72 روز سے بند ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا کرم میں بھاری اسلحہ سرینڈر کرنے پر کچھ لوگوں کے تحفظات ہیں، جب تک اسلحہ سرینڈر نہیں ہوگا، سڑک نہیں کھولی جائے گی، گرینڈ جرگے کو دو دن کا وقت دیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کے بیان پر مجلس وحدت المسلمین نے کہا ہے کہ ضلع کرم سے متعلق ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت بیرسٹر سیف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے،یکم اکتوبر سے لے کر آج تک پاراچنار کے تمام راستے بند ہیں ، جس وجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہوئی،یکم اکتوبر سے 18 دسمبر تک 31 معصوم بچے پاراچنار میں ادویات کی کمی کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

 ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف معصوم بچوں کی شہادت پر اپنی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور بے رحمی چھپانے کے لیے غلط بیانی کررہے ہیں،پاراچنار اور کرم ایجنسی کے حالات کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے ہیں،صوبائی حکومت معصوم بچوں اور پاراچنار کے شہریوں کی شہادت پر تماشہ دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف انسانیت سے عاری اور بے شرم ثابت ہوئے ہیں،آپ ایک گھنٹے میں راستہ کھولنے کا دعویٰ کررہے یعنی70 روز سے آپ نے ہی رستے دہشتگروں کے حوالے کررکھے ہیں، صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان کو بحال کرے اور عوام کے لیے راستوں کو محفوظ بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے