عمران خان کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹیں کرنے پر گلوکار سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان: ایک خود پرست جو خود کو ریاست سے بھی بلند سمجھتے ہیں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا میڈیا پوسٹ کیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے آپ کےطرزعمل اور بیانات سے خود کو الگ کرلیا تھا اور آپ کو آپ کے طرز عمل کے نتائج سے خبردار کیا تھا، کورکمیٹی کی پریس ریلیز کے ذریعے آپ کو وارننگ جاری کی گئی تھی کہ آپ قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے گریز کریں، لیکن آپ باربار تنبیہہ کے باوجود قابل اعتراض پوسٹس کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک: سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کے علاوہ کتنے بالی وڈ سنگرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں؟

نوٹس میں کہا گیا ہے پارٹی سلمان احمد کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے اور ان کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، وہ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کرسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا بڑا معاشی اقدام، ایس ایم ایز کے لیے 300 ارب روپے کی خصوصی فنانسنگ کا اعلان

’این سی سی آئی اے‘ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیوں کررہی ہے؟

ایک لاکھ کے ڈیپ فریزر پر 35 لاکھ روپے ہرجانے کا مطالبہ، کراچی میں دلچسپ مقدمہ سامنے آگیا

حلقہ این اے 77 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، الیکشن کمیشن نے عطا اللہ تارڑ کو طلب کر لیا

نئی آٹو پالیسی میں 800 اور 1000 سی سی گاڑیوں کے لیے کیا فیصلہ ہوا؟ عطااللہ تارڑ نے بتا دیا

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟