پارٹی قیادت کو ٹکراؤ کے بجائے سیاسی مذاکرات کرنے کی تجویز دی ہے، شاہ محمود قریشی

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی لیڈرشپ کو تجویز دی ہے کہ ہمیں ٹکراؤ کے بجائے اس وقت سیاسی ڈائیلاگ کی طرف جانا چاہیے۔

اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سیاسی مذاکرات واحد راستہ ہے، سیاسی جماعتوں کو بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ہفتے تک مذاکرات پر مثبت پیشرفت متوقع ہے، علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئےگا، ملک میں شرح سود کم کرنے سے معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، یہ نہیں کہتے کہ معاف کرو لیکن انصاف کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مذاکرات کو موقع ملنا چاہیے، مسائل کا حل افہام و تفہیم سے ہونا ضروری ہے، گزشتہ ملاقات پر عمران خان کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ سول نافرمانی کی کال مؤخر کرنے سے حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ ہوجائےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، 9 مئی کے روز میں راولپنڈی اسلام آباد میں نہیں بلکہ کراچی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود، وزیراعلیٰ گنڈاپور، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

انہوں نے کہاکہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو مذاکرات کا آغاز کرے، پہلے کہا جاتا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کا ماحول بنائے، اب ہم نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘