ہفتے تک مذاکرات پر مثبت پیشرفت متوقع ہے، علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، جس میں سول نافرمانی کی تحریک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو حکومت سے براہِ راست بات چیت سے گریز کا مشورہ، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

ملاقات کے بعد کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جو حالات بن گئے ہیں ایسے میں ہم پاکستان کے لیے سوچنے پر مجبور ہیں، امید ہے سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے غور و فکر کرکے کوئی حل نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہفتے تک دونوں جانب سے مثبت پیشرفت کی امید ہے، جن کی حکومت ہے وہ اشارہ دیں گے تو مثبت ردعمل بھی آجائےگا، میری سرکاری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ان میں بھی بات کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ 26 نومبر کے بعد ہمارے 200 کارکن لاپتا تھے، اور اب یہ تعداد 54 ہے، صوبائی سطح پر ہم شہدا اور زخمیوں کے حوالے سے انکوائری کررہے ہیں۔ سول نافرمانی کی تحریک پر عمران خان سے مشاورت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگئی ہے، اور عمران خان نے بات چیت کے لیے ایک کمیٹی بنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی وزیر کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کی تردید

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دورہ مصر سے واپسی پر اجلاس ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: تعلیمی نظام کے استحکام، اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے ایجوکیشن پیکج کی مالیاتی منظوری

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

آذربائیجان کے وزیر انصاف فرید اوغلو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، قانونی اور عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال

عالمی ادارہ صحت کی تصدیق: کروز شپ پر ہینٹا وائرس کے پھیلاؤ میں 8 افراد متاثر، 3 ہلاک

بڑھتی آبادی بڑا قومی چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی آبادی کونسل قائم کرنے کی ہدایت

ویڈیو

انمول پنکی کے لیے تمغہ؟ بڑے انکشافات، اہم سینیٹر کود پڑے، 27ویں آئینی ترمیم کی بازگشت، ڈونڈ ٹرمپ کا دورہ چین

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ