پی ٹی آئی کا عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری سے اعلان لاتعلقی

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی ہدایت پر فواد چوہدری سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے فواد چوہدری سے اعلانیہ لاتعلقی کا اظہار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا

انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری اپنی رائے پی ٹی آئی کے مؤقف کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔ پارٹی فواد چوہدری سے مکمل طور پر لا تعلقی کا اعلان کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، وہ میڈیا، سوشل میڈیا، ٹی وی پر پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے تھے تاہم کچھ عرصہ بعد انہوں نے تحریک انصاف میں واپسی کے لیے کوششیں کیں۔ اب وہ ٹی وی اسکرین اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا تعلق تحریک انصاف کے ساتھ جوڑ رہے تھے۔

کچھ روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ افراد کے بجائے ایشوز پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا ’ایکس اکاؤنٹ‘ فوج مخالفت میں استعمال ہو رہا ہے، فواد چوہدری

سینیئر صحافی انصار عباسی کو دیے گئے انٹرویو میں فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل میں (بروز پیر) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مشورہ دیا ہے کہ وہ فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے معاملے میں درجہ حرارت میں کمی لائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘