حکومت اپوزیشن مذاکرات کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کو کل ملاقات کی دعوت دیدی

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کو کل ملاقات کی دعوت بھی دیدی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ اسپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کے لیے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو کل سوموار دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ اسپیکر دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان، سینیٹر عرفان صدیقی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

ادھر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ خوش آئند بات ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کا بحران انسانی اسمگلنگ کے خطرات میں خطرناک اضافہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کردیا

اسپین کے علاقے سیوٹا میں مہاجرین کا سیلاب، مراکش سے ہزاروں افراد سرحد عبور کر گئے

ایپل کو  پرزہ جات کی قلت نے مشکل میں ڈال دیا، شیئرز میں 5.5 فیصد کمی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

نورین نیازی ذاتی مفاد کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘