اسحاق ڈار کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جمعہ 25 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی کو ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ بننے سے روکنا ہوگا، اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل سے خطاب

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور آئندہ ہونے والے تیسرے مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن کا مقصد تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس کمیشن کے اب تک دو اجلاس ہوچکے ہیں، آخری اجلاس جولائی 2021 میں بحرین میں ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp