سندھ میں چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ  نے صوبے بھر میں چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے سروے کے مطابق کراچی میں 2.38 فیصد کم عمر بچوں سے کام کروایا جارہا ہے، کراچی میں 15.4 فیصد، حیدرآباد میں 17.4 فیصد، عمرکوٹ میں 40.2 فیصد کم عمر شادیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز

سروے کے مطابق میرپور خاص میں 35.5 فیصد، نوشیروفیروز میں 28.8 فیصد، جامشورو میں 26.7فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں، دادو میں 42.9 فیصد، ٹھٹہ میں 23.8فیصد، سجاول میں 22.2 فیصد، بدین میں 30.8 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔

تھرپارکر میں 36.4 فیصد، شکارپور میں 38.6 فیصد، خیرپور میں 28.8 فیصد، گھوٹکی میں 33.7 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئی ہیں، ٹنڈولایار میں 32.4 فیصد، ٹنڈو محمد خان میں 14.4 فیصد، سکھر میں 32.6 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چائلڈ لیبر کی روک تھام کیا ہماری ترجیحات میں شامل نہیں؟

مٹیاری میں 29.2 فیصد، جیکب آباد میں 46.3 فیصد، سانگھڑ میں 34.6 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کرنے کا قانون پاس کیا گیا  ہے جبکہ اعداد و شمار سے معلوم ہورہا ہے کہ اس قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم