وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کردیا۔

منگل کو جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطااﷲ تارڑ، ارکان قومی اسمبلی اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا افتتاح کردیا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس منصوبے کو ریکارڈ 42 دنوں میں مکمل کرنے پر وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے سمیت متعلقہ اداروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے راولپنڈی، اسلام آباد کی ٹریفک کو بڑا فائدہ ہو گا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی بھی اسی برق رفتاری سے آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس انڈر پاس کا 5 نومبر کو سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، یہ خوشی کا موقع ہے کہ یہ انڈر پاس 42 دنوں میں مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں، شبانہ روز محنت کا ﷲ تعالیٰ پھل ضرور عطا کرتا ہے، چیئرمین سی ڈی اے، ان کی ٹیم، ٹھیکیداروں، انجینیئرز اور کام کرنے والے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں ان کی ٹیم نے انہونی کر دکھائی، ان کی ذاتی نگرانی کے باعث یہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل کو پہنچا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس منصوبہ سے راولپنڈی، اسلام آباد کی ٹریفک کو بڑا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرینا چوک انڈر پاس منصوبہ بھی اسی برق رفتاری سے مکمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اور ٹریفک پولیس نے جس طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا وہ لائق تحسین ہیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بھی اسی برق رفتاری سے آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے 5 نومبر کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، آج ہم 42 روز کے بعد انڈر پاس کا افتتاح کر رہے ہیں، اسلام آباد میں نئے پودوں کی افزائش کے لیے نرسری بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں فائیو اسٹارز ہوٹل کی تعمیر کے لیے کام کررہے ہیں، جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سرینا چوک انڈر پاس کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرائیں گے، سی ڈی اے نے دن رات کام کرکے انڈر پاس ایک ہزار 8 گھنٹے میں مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں غذائی تحفظ، زرعی برآمدات بڑھانے کی جانب اہم قدم، وزیراعظم نے لِمز کا افتتاح کردیا

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیراعظم کو جناح ایونیو انٹرنیشنل منصوبے پر بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے میں سیفٹی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، منصوبہ کے فیز ون میں 950 میٹرز کا انڈر پاس مکمل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘