کراچی بار کونسل نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کراچی بار کونسل نے موقف اپنایا ہے کہ مذکورہ آئینی ترمیم بنیادی حقوق کیخلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

کراچی بار کونسل نے معروف وکیل فیصل صدیقی کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ 26 آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس ترمیم کے تحت بنائے گئے آئینی بینچوں اور ان کے فیصلوں کو بھی ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سنی اتحادکونسل نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی بار کونسل کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم نہ صرف عدلیہ کی آزادی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ یہ بنیادی حقوق کے بھی برخلاف ہے، درخواست میں چاروں صوبوں، وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر اسمبلی اور سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل کے روز سنی اتحاد کونسل نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کی 26ویں ترمیم 2024 غیر آئینی، غیر قانونی، اور ناقابل عمل ہے۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کردیا

اپنی درخواست میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے موقف اپنایا ہے کہ مذکورہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے، جس سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہوگئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟