بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان کی رہائی عوامی طاقت کے سہارے ہوگی، علی امین گنڈاپور

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عوامی طاقت کے سہارے پر ہوگی، ہم بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کررہے ہیں وہ پاکستان کی خاطر ہے، حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی دوسری نشست میں شامل ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف سیاست کا بارہواں کھلاڑی، 2025 حقیقی آزادی کا سال ہوگا، عمران خان

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کی خاطر فارم 47 کی حکومت کے ساتھ بیٹھنے پر رضامندی ظاہر کی، انہوں نے پاکستان کے آنے والے حالات کو دیکھ کر بات چیت کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمیں صرف اللہ کی ذات پر یقین ہے، عمران خان عوامی طاقت کے سہارے پر رہا ہوں گے، ہمارا کسی بیرونی دباؤ پر یقین نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمیں بیرونی طاقت یا بیرونی بیانیہ بنانے کی ضرورت ہی کیوں پیش آئےگی۔

واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 2 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی مذاکرات: پی ٹی آئی کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!