میری شادی نہ ہونے کی ذمہ دار ندا یاسر ہیں، اداکار اسامہ خان

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار اسامہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی شادی نہ ہونے کی وجہ ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر ہیں۔

یاسر نواز اور ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار اسامہ خان ان کے خاص مہمان تھے۔ شو میں اسامہ خان نے مختلف موضوعات کے علاوہ اپنی شادی کے  حوالے سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیسے دی؟

اسامہ خان نے انکشاف کیا کہ ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں ان کے حوالے سے 2 باتیں کیں اور وہ دونوں غلط تھیں۔ اداکار کے مطابق وہ ایک بار ندا یاسر کے شو میں شرکت نہیں کر سکے ان دنوں کورونا وائرس بہت پھیلا ہوا تھا تو ندا نے پروگرام میں کہہ دیا کہ ان کے والد کو کورونا ہے اس لیے وہ نہیں آ سکے حالانکہ میرے والد کو کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

اداکار نے کہا کہ اسی طرح ان کی اور اداکارہ زینب شبیر کی منگنی کی افواہیں بھی ندا یاسر کے شو سے شروع ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے زینب شبیر کو شو میں بلا کر منگنی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی بات بدل دی تب سے لوگوں کو لگتا ہے کہ اسامہ اور زینب کی منگنی ہو گئی ہے اور کوئی پروپوزل کے لیے ان سے رجوع نہیں کرتا۔

اسامہ خان نے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اب وہ شادی کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور وہ 18 سے 22 سال کی عمر کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں جو ان سے عمر میں کم از کم 10 سال چھوٹی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

انہوں نے اپنی بیوی میں ہونے والی خوبیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی شریک حیات چاہتے ہیں جو اتنی خوبصورت ہو کہ اگر اس کا وزن بڑھ بھی جائے تو وہ خوبصورت ہی نظر آئے اور اسے گول روٹیاں اور چوکور پراٹھے بنانا بھی آنے چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹرتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

’پیچیدہ‘ موضوع ’قومی سلامتی‘ کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون