سپریم کورٹ آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس کی سماعت مقرر کردی

جمعرات 2 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی

اس ضمن میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

عمران خان کی 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست 8 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شیر افضل مروت کی انتخابی دھاندلی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر  ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس پر سماعت کرے گا۔

لاپتا افراد کیس و دیگر مقدمات کی سماعت

آئینی بینچ نے لاپتا افراد کیس سماعت کے لیے مقرر کردی ۔ 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیے: عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی، عمران خان اور شیر افضل مروت کی درخواستوں کی سماعت ملتوی

علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ نظر ثانی کیس اور حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات کے خلاف درخواست 10 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی جبکہ طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف درخواست پر بھی 10 جنوری کو ہی سماعت ہوگی۔

مزید پڑھیں: آئینی بینچ: 2005 زلزلہ متاثرین کی پراگرس رپورٹ طلب، متفرق مقدمات کی سماعت

آئینی بینچ نے سنہ 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا  ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 7 فروری کو اس مقدمے کی سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے عدالت نے ایرا سمیت تمام فریقین بشمول اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں