انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ٹیلی کام آپریٹرز نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو انٹرنیٹ کی سست روی کے دوران سوشل میڈیا سروسز اور ویب براؤزنگ میں رکاوٹوں کے بارے میں مطلع کریا جس کے بعد اتھارٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزارت آئی ٹی کو رپورٹ ارسال کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر، پی ٹی اے کا الرٹ جاری

پی ٹی اے اتھارٹی کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنے نیٹ ورک پر آنے والے مسائل کی تفصیلات فراہم کی ہیں جن میں جاز اور ٹیلی نار نے ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی لیکن ان کمپنیوں نے ویب براؤزنگ اور ڈیٹا سروسز پر کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں کیا۔

زونگ نے تمام بڑی ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی رپورٹ کی اور اس نے اپنے نیٹ ورک پر ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی نوٹ کی جبکہ یوفون نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں کمی کی نشاندہی کی مگر ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے: انٹرنیٹ کی بندش، سال 2024 فری لانسرز کے لیے کیسا رہا؟

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فکسڈ لائن آپریٹرز نے بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے دوران مسائل کی نشاندہی کی ہے جن میں پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز میں خلل کی نشاندہی کی اور ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی تصدیق کی مگر پی ٹی سی ایل کے مطابق ویب براؤزنگ میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

اس کے علاوہ سائبرنیٹ نے اپنے نیٹ ورک پر سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں رکاوٹوں کی نشاندہی کی ہے  جبکہ نیا ٹیل نے بتایا کہ اس کے نیٹ ورک پر سروسز بالکل متاثر نہیں ہوئیں جبکہ ٹرانس ورلڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: 45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی

تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا اور انٹرنیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی